قتل کے مجرم کو دوبار سزائے موت

لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور کی سیشن عدالت نے قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پرمبارک علی کو دو بار سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا،ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ نے سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔