لڑکی کے اغوا اور زیادتی کے مجرم کو 2مرتبہ عمر قید کی سزا

دیپالپور، اوکاڑہ، حجرہ شاہ مقیم( خصوصی رپورٹ)15سالہ لڑکی کے اغوا اور زیادتی کے جرم میں مجرم کو 2مرتبہ عمر قید کی سزا سنا دی۔ استغاثہ کے مطابق جولائی 2023 میں شوکت علی وغیرہ موضع پیر حیات کی رہائشی 15 سالہ لڑکی (ش)کو اغواء   کر کے لے گئے،اور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا وقوعہ کا مقدمہ تھانہ منڈی احمد آباد میں درج کیا گیا تھا،ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور حافظ رضوان عزیز کی عدالت میں مقدمہ کی سماعت ہوئی،عدالت نے استغاثہ سچ ثابت ہونے کی بناء   پر مجرم شوکت علی کو دو مرتبہ عمرقید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔