سٹیج ڈانسر کو قتل کرنے میں ملوث مجرم کو سزائے موت سنادی گئی

 لاہور (آئی ا ین پی )لاہور کی سیشن کورٹ نے سٹیج ڈانسر کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث مجرم کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ایڈیشنل سیشن جج چودھری شاہد امین نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔ جرم کے خلاف تھانہ اقبال ٹائون پولیس نے 2022میں مقدمہ درج کیا۔پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمے میں 18گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گے۔ مجرم پر سٹیج ڈانسر شازیہ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے اور اس کی دو بہنوں کو زخمی کرنے کا الزام تھا۔عدالت نے تمام گواہوں کو شواہد کا جائزہ لینے کے بعد مجرم وارث کوسزائے موت اورپانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، فیصلے کے بعد مجرم کو جیل منتقل کردیا گیا۔