ڈی جی اے این ایف کا ہوم اکنامکس کادورہ

لاہور( خصوصی رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل کا ئونٹر نارکوٹکس فورس پنجاب بریگیڈیئر مظہر اقبال نے یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہیومن ویل بینگ اور اینٹی نارکوٹکس سوسائٹی کے زیر اہتمام اینٹی نارکوٹکس آگاہی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی کا ئونٹر نارکوٹکس فورس پنجاب نے صوبے میں منشیات فروشی کی روک تھام کے لیے کا ئونٹر نارکوٹکس فورس کے م ئوثر اور جامع میکانزم پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے طلبہ کو بتایا کہ کا ئونٹر نارکوٹکس فورس پنجاب آپریشنل سطح پر اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے نبھا رہی ہے۔