ہوم اکنامکس یونیورسٹی :سلیکشن بورڈز کی مختلف سفارشات منظور

 سنڈیکیٹ اجلاس میں نئے ڈگری پروگرامز شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی 
لاہور(خصوصی رپورٹ)یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کے سنڈیکیٹ کا 16واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں سلیکشن بورڈز کی مختلف سفارشات کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زیب النساء  حسین نے کی، جنہوں نے ادارے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ یونیورسٹی کو خسارے کے بجٹ سے نکال کر سرپلس بجٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جو ایک اہم پیش رفت ہے۔اجلاس میں ڈاکٹر محمد علی شاہ، موتیا مسعود، ڈاکٹر عاکف انور چودھری ، محمد انور راشد اور شاہد محمود نے شرکت کی۔اس کے علاوہ رخسانہ کوثر، سیدہ ثمرین تاج، شاہد امتیاز اور زاہدہ اظہر بھی اجلاس میں شریک ہوئیں۔سنڈیکیٹ اجلاس میں یونیورسٹی میں نئے ڈگری پروگرامز شروع کرنے کی منظوری بھی دی گئی، جس کا مقصد طلبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کرنا ہے۔اجلاس میں تعلیمی و انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے اور ادارے کی مجموعی کارکردگی کو مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔