ہوم اکنامکس یونیورسٹی :داخلو ں کیلئے پہلی میرٹ لسٹ جاری

لاہور (خصوصی رپورٹ)یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور نے تعلیمی سال 2026-27 کے مختلف پروگرامز میں داخلوں کے لیے پہلی میرٹ لسٹ جاری کر دی ہے۔ بی ایس آنرز کے 29 پروگرامز، فرسٹ ایئر کے پانچ پروگرامز اور ایم فل پروگرامز کی میرٹ لسٹیں یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ یونیورسٹی حکام کے مطابق بی ایس آنرز کے 29 مختلف شعبوں میں داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ جاری کی گئی ہے، جبکہ فرسٹ ایئر کے پانچ پروگرامز اور ایم فل پروگرامز کے امیدواروں کے لیے بھی پہلی میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔