چائلڈ سیفٹی سنٹر سمیت دیگر شعبہ جات کی ورکنگ بارے بریفنگ دی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)یواین ایف پی ایکے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کادورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق وفد کو مینجنگ ڈائریکٹرمحمد احسن یونس اور چیف آپریٹنگ آفیسر مستنصرفیروز نے بریفنگ دی۔وفد کوپاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن،چائلڈ سیفٹی سنٹر سمیت دیگر شعبہ جات کی ورکنگ بارے بریفنگ دی گئی۔ وفد کو سیف سٹی کیآپریشن اینڈ مانیٹرنگ سنٹر بارے بریفنگ دی گئی۔وفد کو 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن سسٹم کے جدید فیچرز اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے جدید نظام بارے بتایا گیا۔وفد کو اے آئی بیسڈ ٹریفک وائلیشنز اور اسلحہ کی نشاندہی کرنے والے سافٹ وئیرز بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔مینجنگ ڈائریکٹرمحمد احسن یونس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹس پنجاب کے 18 مزید اضلاع میں لگائے جا رہے ہیں۔بہت جلد پورے پنجاب میں سمارٹ سیف سٹیز پراجیکٹس مکمل کرلیے جائینگے۔یواین وفد کے شرکاء نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایاکہ سیف سٹی نے خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے قابل تعریف کام کیا ہے۔خواتین کے لیے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کا قیام خوش آئنداقدام ہے۔بعد ازاں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اوریواین ایف پی اے کے مابین تحائف کا تبادلہ بھی کیا گیا۔