فنڈ کی شرائط پر عمل درآمد کے معاملے میں این ایف سی کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
اسلام آباد (آئی این پی ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تجویز پیش کی ہے ۔ میڈیارپورٹ مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کے معاملے میں این ایف سی کا اجلاس 18 نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ این ایف سی پر مشاورت کیلئے وفاق نے صوبوں کو اٹھارہ نومبر کو مدعو کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اجلاس کی تاریخ میں دوبارہ تبدیلی نہ ہوئی تو یہ گیارہویں این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہوگی۔ نئے مالیاتی ایوارڈ کی تجاویز پر آئی ایم ایف کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا