ساہیوال ( خصوصی رپورٹ) تھانہ ہڑپہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر کے قبضے سے 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 8 موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ بر آمد کر لیا۔ بر آمد مال مسروقہ ضروری کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔دوسری جانب تھانہ سٹی چیچہ وطنی نے کارروائی کرتے ہوئے کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 3 پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 22 پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں بر آمد کیں اور مقدمات درج کر لیے گئے۔