لاہور(کرائم رپورٹر) ستوکتلہ چوکی پنجاب سوسائٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متحرک موٹر سائیکل چور و سنیچر گینگ کے 2ملزمان عباس علی اور محمد امین کو گرفتار کرلیا،ملزموں کے قبضہ سے 3 موٹر سائیکل, 4 موبائل ہزاروں روپے نقدی اور اسلحہ برآمدملزمان سے لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا،ملزمان ستوکتلہ ، گرین ٹائون سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے،ملزمان ملکر واردات کرتے اور مال مسروقہ آپس میں تقسیم کرتے تھے،ملزمان موٹر سائیکل چوری کرنے کے لیے ماسٹر چابیوں کا استعمال کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی