2رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک رابر اور موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزمان گن پوائنٹ پر ملکر معصوم شہریوں سے نقد رقم اور موبائل چھینتے تھے ملزمان واردات کے لیے چھینی ہوئی موٹر سائیکل کا استعمال کرتے تھیملزمان شفیق آباد سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے گرفتار ملزمان میں شاہزیب اور علی احمد شامل ہیں ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ،دو موٹر سائیکل اور نقد رقم برآمد کرکے ملزمان کے مقدمات درج کرنے کے بعد مزید تفتیش جاری ہے ایس پی سٹی نے متحرک سٹریٹ کریمنلز کی گرفتاری پر ایس ایچ او شفیق آباد اور ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کریمنلز کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے