لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک موٹر سائیکل و موبائل چور گینگ کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، دو موبائل فون، نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیاایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق سب انسپکٹر اسلام نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو مالِ مسروقہ سمیت گرفتار کیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل اور موبائل فون چھیننے و چوری کی وارداتوں میں ملوث تھیگرفتار ملزمان کی شناخت اویس اور محمد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان سے مزید وارداتوں اور ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔