2رکنی عثمان موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر متحرک موٹر سائیکل چوروں کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نادر آباد چوکی کے علاقے سے 2رکنی عثمان موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا ملزمان کی شناخت عثمان اور طارق کے طور پر ہوئی ہے، جن کے قبضے سے 4موٹر سائیکلیں، 2 پستول، میگزینز اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان نے غیر قانونی طور پر پارکنگ میں کھڑی اور بازاروں میں بغیر لاک کی موٹر سائیکلوں کو چوری کر کے فرار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔اس حوالے سے ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا تھا کہ برآمد کی جانے والی موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے AVLS آٹوموٹو ویہیکل لوکیشن سسٹم کے حوالے کر دیا گیا ہے ایس پی کینٹ اویس شفیق نے چوکی انچارج نادر آباد نعیم سلطان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ موٹر سائیکل چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔