مختلف مقامات سے چرس بر آمد، 3ملزم گرفتار

ساہیوال ( خصوصی رپورٹ) تھانہ ہڑپہ پولیس نے ڈی پی ایس کے قریب شاہد عباس سے 1 کلو 800 گرام چرس بر آمد کر کے گرفتار کیا۔ اسی دوران تھانہ یوسف والا پولیس نے 93/9-L کے قریب ممتاز حسین سے 1 کلو 200 گرام چرس بر آمد کی جبکہ کمیر پولیس نے 120/9-L میں اکبر سے 1 کلو 300 گرام چرس قبضے میں لے لی۔پولیس نے تمام ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔