نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ) پولیس نے اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا،ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کی ہدایت پر پولیس نے نارنگ موڑ اور پنڈوری گا ئوں میں آپریشن کرکے بھاری مقدار میں جدید آٹومیٹک اسلحہ بر آمد کرکے 3 ملزموں کو حراست میں لے کر مقدمات درج کرلیے ہیں ،اس موقع پر ڈی پی او بلال ظفرشیخ نے کہاکہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں ہے جو خلاف ورزی کرے گااس کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔