3ملزم گرفتار،2پستول،شراب بر آمد

کھچی والا (خصوصی رپورٹ ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر کی ہدایت پر پولیس تھانہ کھچی والا نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزموں کو گرفتار کرکے 2 عدد پستول اور شراب بر آمدکرلی،پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ، اہلِ علاقہ نے بروقت اور کامیاب کارروائی پر پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔