لاپتہ 10 سالہ بچہ بازیاب، والدین کے حوالے

پتوکی ( خصوصی رپورٹ) تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے لاپتہ ہونے والے 10 سالہ بچے سعد کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔ سعد پرناوان پھولنگر کے رہائشی ناصر کا بیٹا ہے جو گزشتہ روز لاپتہ ہوا تھا۔تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر کے بچے کی تلاش شروع کی، مساجد میں اعلانات کروائے اور علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ پولیس کی دن رات کی انتھک محنت کے نتیجے میں بچہ بحفاظت بر آمد ہو گیا اور والدین کے حوالے کر دیا گیا۔