لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد پولیس نے 12 سالہ عدنان کو تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔ میلسی کا رہائشی عدنان گھر والوں سے ناراض ہو کر شفیق آباد پہنچ گیا تھا، جہاں وہ لاوارث حالت میں موجود تھا۔دوسری کارروائی میں داتا دربار پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے لاپتہ ہونے والی دو سگی بہنوں کو جدید کیمروں کی مدد سے تلاش کر لیا۔ اطلاع ملتے ہی داتا دربار پولیس نے فوری کارروائی شروع کی اور کیمروں کی مدد سے دونوں بچیوں کا سراغ لگا کر انہیں بحفاظت ورثا کے حوالے کر دیا۔