لاہور (کرائم رپورٹر) فیکٹری ایریا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمے میں مطلوب بچے کو تلاش کرکے والدین سے ملوا دیا۔ پولیس کے مطابق 10 سالہ ارسلان گھر سے سکول گیا تھا اور سکول یونیفارم میں ہی راستے میں جھولے پنگوڑے سے کھیلتا رہا اور واپس گھر نہ پہنچا تھا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر فیکٹری ایریا پولیس نے بچے کے والد ممتاز احمد کی درخواست موصول ہونے پر نا معلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا۔ ایس پی کینٹ کی جانب سے اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں بچے کو فوری تلاش کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی۔