لاپتہ بچی بازیاب ، والدین کے حوالے

لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی انچارج گلدشت ٹائون نے 15 کی کال پر فوری ایکشن کرتے ہوئے والدین کی پریشانی کو خوشی میں بدل دیا، 10 سالہ مہذیب فاطمہ کو تلاش کر کے والدین سے ملوا دیا،بچی ضلع بکھر سے والدہ کے ساتھ چونگی دوگیج اپنی نانی کے گھر ملنے آئی تھی ،چیز لینے کے لیے باہر نکلی تو واپسی پر گھر کا راستہ بھول گئی ،بچی کی تلاش کے لیے الیکٹرانک و سوشل میڈیا، کیمرے، اعلانات، وائرلیس کالز سے مدد حاصل کی اورچند گھنٹوں کی کاوش سے چوکی انچارج گلدشت ٹائون نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بچی کو تلاش کر لیا۔