لاپتہ بچہ بحفاظت والدین کے حوالے

لاہور (کرائم رپورٹر) مجاہد سکواڈ ناکہ شیرا کوٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اوکاڑہ سے لاہور آنے والی فیملی سے بچھڑنے والے 5 سالہ بچے علی کو بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔ فیملی اوکاڑہ سے لاہور پہنچی تھی جہاں بس سٹاپ پر رش کی وجہ سے بچہ والدین سے جدا ہو گیا۔