اگر دشمن نے ایک بار پھر کسی احمقانہ عمل کا ارتکاب کیا تو ایران فوری ردعمل دے گا
تہران (آئی این پی )ایرانی فوج نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ کسی بھی نئے حملے کی صورت میں فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق فوج کے ترجمان نے کہا کہ ممکنہ حملے سے نمٹنے کیلئے فوجی منصوبے اور احکامات پہلے ہی جاری کر دئیے گئے ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اگر دشمن نے ایک بار پھر کسی احمقانہ عمل کا ارتکاب کیا تو ایران فوری ردعمل دے گا۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی فوجی اڈے اور طیارہ بردار جہاز ہمارے اہداف ہو سکتے ہیں، یہ اڈے ہمارے درمیانے فاصلے کے میزائلوں کی رینج میں ہیں اور اس حوالے سے تمام ضروری منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔ایرانی فوجی قیادت کا کہنا ہے کہ ملک کے دفاع اور کسی بھی جارحیت کا موثر جواب دینا ایران کی اولین ترجیح ہے۔