اسرائیل جنگ کے بعد ایران کے میزائلوں کی طاقت میں مزید اِضافہ ہوا ہے، ایرانی وزارتِ دفاع

موجودہ میزائل پاور گزشتہ جنگ کے دوران استعمال ہونے والے ہتھیاروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ موثر اور جدید ہے 
تہران(آ ئی این پی )ایران کی وزارتِ دفاع نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ برس جون میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والی جنگ میں استعمال کیے گئے میزائلوں کے مقابلے میں ایران نے اپنی میزائل صلاحیت اور طاقت کو مزید بہتر بنا لیا ہے، جبکہ میزائلوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ایرانی وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ بارہ روزہ جنگ کے بعد ایران نے نہ صرف میزائلوں کی تکنیکی صلاحیت میں بہتری لائی ہے بلکہ ان کی مجموعی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے