مشرق وسطی میں پھر جنگ تیار‘ایرانی فوج کا کویت میں امریکی اڈے پر حملہ

تہران،کویت سٹی،منامہ(آئی این پی )  مشرق وسطی پر ایک بار پھر جنگ کے سائے منڈلانے لگے،   ایرانی فوج نے کویت میں   علی السالم فوجی اڈے پر امریکی ڈرون اور میزائل تنصیبات کو نشانہ   بنانے کادعوی کیا ہے جبکہ کویت اور بحرین نے کہا ہے کہ  ایرانی فضائی حملے ناکام بنا  دئیے گئے ہیں ،ایرانی  بحریہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ایران نے کویت میں امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام پر ڈرون حملوں کی تصدیق کر دی۔ایرانی فوج کے مطابق کویت میں واقع علی السالم اڈے پر موجود امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران امریکی فضائی دفاعی نظام اور ڈرون و میزائل لانچر بھی ہدف بنائے گئے۔ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ ایران اپنی سلامتی کے دفاع میں کسی دبائو کے سامنے نہیں جھکے گا، کسی بھی دھمکی یا جارحیت کا جواب فیصلہ کن ہوگا، جوابی کارروائی کی کوئی جغرافیائی حدود نہیں ہوں گی