بھارت میں اقلیتوں پر دبائو میں اضافہ، انتہا پسند گروہوں کی کارروائیاں بے نقاب

 مسلمانوں اور مسیحی برادری کو مختلف علاقوں میں تشدد، دھمکیوں اور ہراسانی کا سامنا ہے 
 نئی دہلی(آئی این پی ) بھارت میں ہندوتوا نظریے سے وابستہ انتہا پسند گروہوں کی سرگرمیوں کے باعث اقلیتوں کو درپیش مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلمانوں اور مسیحی برادری کو مختلف علاقوں میں تشدد، دھمکیوں اور ہراسانی کا سامنا ہے۔بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق ریاست اوڑیسہ میں انتہا پسند ہندو افراد نے ایک چرچ میں داخل ہو کر مسیحی شہریوں کو عبادت سے روک دیا اور انہیں ہراساں کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتہا پسند عناصر نے چرچ میں عبادت کی صورت میں مسیحی خاندانوں کو گاں سے نکالنے کی دھمکیاں بھی دیں