جو حماس کا یار ہے، وہ ہمارا غدار ہے، اسرائیل ہم تمہارے ساتھ ہیں،ریلی میں نعرے
نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی اسرائیل کے حق میں ریلی سے مودی حکومت کی مسلم دشمنی بے نقاب ہوگئی۔انتہا پسند ہندوؤں نے ریلی میں نعرے لگائے کہ جو حماس کا یار ہے، وہ ہمارا غدار ہے، اسرائیل ہم تمہارے ساتھ ہیں۔غزہ کے بعد ایران میں معصوم لوگوں کے قتل پر خاموشی، مودی سرکار کی اسرائیلی ظلم کی پشت پناہی واضح کرتی ہے۔ بھارتی وزیراعظم مودی کا اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فون رابطہ قائم ہے اور بھارتی وزیراعظم نے ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت کی کوئی مذمت نہیں کی۔