بھارت میں اقلیتوں کیخلاف ظلم نے مودی کا بھیانک چہرہ بے نقاب کر دیا

نئی دہلی (آن لائن)ہندو راشٹرا کا مذموم خواب، آر ایس ایس کا زہریلا ایجنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔بھارت میں اقلیتوں کیخلاف ظلم نے مودی کا بھیانک چہرہ بے نقاب کر دیا ۔ مودی سرکار کا نام نہاد ''کامن سول کوڈ'' اقلیتوں کی شناخت مٹانے کی منظم سازش قراردیا جا رہا ہے۔صدر آل انڈیا امام ایسوسی ایشن ساجد راشدی نے کہا:ایساکرنا غلط ہے کہ یہاں مسلمانوں، سکھوں یا دیگر مذاہب کا وجود ہی ختم کر دیا جائے۔یہ ملک آئین و قانون سے چلتا ہے، گیتا یا قرآن سے نہیں، موہن بھاگوت کا بار بار کہنا کہ ''ہندوراشٹرا ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا'' دیگر تمام مذاہب کی توہین ہے۔ ساجد راشدی نے کہا کہ اگر کامن سول کوڈ کا مطلب قانون سب کیلئے برابر ہے تو وہ سب کیلئے برابر ہی ہے،