وقت کا تقاضا ہے کہ امُت مسلمہ متحد ہوکرسامراجی سازشوں کا مقابلہ کرے
مشکل میں ایران اور پاکستان کے عوم ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں
راولپنڈی / اسلام آباد (آئی این پی )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے خطے کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایران پر سامراجی حملہ بڑی غلطی ہوگی ، مشکل کی ہر گھڑی میں ایران اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، وقت کا تقاضا ہے کہ امُت مسلمہ متحد ہوکر سامراجی سازشوں کا مقابلہ کرے۔ قائدملت جعفریہ نے رہبر معظم حضرت آیت ا۔۔ہ العظمی آقای سید علی خامنہ ای کی صحت و سلامتی سمیت انقلاب اسلامی اور ایرانی عوام کے تحفظ کی دعا کے ساتھ کہا کہ سامراج کا ایران پر پہلا حملہ جو عوا می دبائو کے ذریعے رہبر انقلاب اسلامی اور حکومت کیخلاف بغاوت پر اکسانے ، قتل و غارت گری کا بازار گرم کر نے اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانا تھا ناکام ہو چکا