معاشی انصاف سے سماجی انصاف وابستہ،ظالمانہ اقتصادی نظام بڑی رکاوٹ ہے: علامہ ساجد علی نقوی

راولپنڈی /اسلام آباد (آئی این پی)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں سماجی انصاف معاشی انصاف کے ساتھ ہی میسر ہے، دنیا کا اقتصادی نظام، سیاسی نظام انتہائی ظالمانہ شکل اختیار کرچکاہے جس کے باعث اقوام متحدہ کے سماجی انصاف کے وہ خواب شرمندئہ تعبیر نہیں ہوسکے جن کی جانب اس روز کی مناسبت سے متوجہ کیا جاتاہے، ظالمانہ اقتصادی و سیاسی نظام کی سب سے واضح جھلک بورڈ آف پیس،سامراجی لہجہ جبکہ بدترین مثال غزہ ، مغربی کنارہ، خان یونس کی آبادیوں کیساتھ شام و لبنان ہیں۔    ان خیالات کا اظہار انہوںنے عالمی یوم سماجی انصاف اور بورڈ آف پیس کی میٹنگ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔