اسلام آباد (آئی این پی )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ مسلط کردہ غزہ امن منصوبہ ابہام کیساتھ سامراجی عزائم کی تکمیل کی نئی چال ہے، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا واضح طریق کار،بین الاقوامی استحکام فورس اور بورڈ آف پیس کی مکمل وضاحت جیسے بنیادی نکات کو امن منصوبے کا حصہ نہیں بنایاگیا جبکہ چین اورروس نے معاملے پر تحفظات کیساتھ حمایت ہی نہیں کی ،قابض صہیونی ریاست کی ڈھٹائی سے انکار نے واضح کردیا کہ سامراج و استعمار کے خونی کھیل کی نہ صرف توثیق ہورہی بلکہ اس مسلط کردہ امن معاہدے کا مستقبل غیر یقینی اور مخدوش ہے جس میں نہ فلسطینی سٹیک ہولڈرز کی نمائندگی اور نہ ہی اہم ترین بین الاقوامی ممالک کی رضا مندی شامل ہے