نیب نے ڈی جی افسروں کی پراپرٹیز تفصیلات طلب کرلیں

ڈویلپمنٹ اتھارٹی آفیشنل اکائو نٹس سکیورٹی ڈپازٹ اکائو نٹ میں 2 ارب سے زائدمنتقلی پر فیصلہ کیا گیا
 اسلام آباد(آئی این پی)نیب نے ڈویلپمنٹ اتھارٹی آفیشنل اکائو نٹس سیکورٹی ڈپازٹ اکائو نٹ میں 2 ارب سے زائد روپے کی منتقلی کے سکینڈل میں   موجودہ ڈی جی سمیت 8 سابق ڈی جی آر ڈی افسروں اور دیگر افراد کی پراپرٹیز تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔ رپورٹ کے  مطابق مجموعی طور پر 48 افراد کی پراپرٹیز تفصیلات طلب کی گئیں۔ چیئرمین سی ڈی اے لاہور، کراچی، ملیر، پشاور، گوادر اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے ڈی جی سے تفصیلات طلب کی گئیں۔موجودہ ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضی کی پراپرٹیز کی بھی تفصیلات طلب کی گئیں۔ سابق ڈی جی آر ڈی اے عامرہ خان، چوہدری مقبول دھاولہ، مرحوم عبد الستارعیسانی کی پراپرٹیز تفصیلات طلب کیں گئیں۔سابق ڈی جی آر ڈی اے ندیم احمد ابڑو،گلزار حسین شاہ، کیپٹن طاہر ظفر عباسی، سیف انور جپہ کی پراپرٹیز کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں۔علاوہ ازیں سابق ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس آصف جنجوعہ، شاھد مارتھ، سہیل کیفی، خالد جاوید گورایا، ملک غضنفر علی اور صبا گل کی ملکیتی پراپرٹیز کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں