اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب، ایف آئی اے اور پولیس سے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے عمران خان کی جانب نیب، پولیس اور ایف آئی اے کی کارروائیاں روکنے کی درخواست پر سماعت کی جس دوران وکیل سلمان صفدر، عمران خان کی بہنیں اور نیب حکام عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی تاہم نیب حکام نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست میں ایسی کوئی گرانڈ نہیں جس کی بنا پر لارجر بینچ تشکیل دیا جائے۔