اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ اور ان کے اہل خانہ سے مالی گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ 31 دسمبر تک گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں، اراکین پارلیمنٹ اپنے اہل خانہ اور زیر کفالت افراد کے گوشوارے جمع کرانے کے بھی پابند ہیں۔ گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی