کراچی (آئی این پی )اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے گل پلازا جوڈیشل انکوائری کا ایم کیو ایم پہلے دن سے مطالبہ کر رہی تھی اور اب ہمارے مطالبے پر جوڈیشل کمیشن بنایا گیا ہے۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم کے رہنما علی خورشیدی نے اراکینِ اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ صوبائی حکومت کے طرزِ حکمرانی پر تنقید کی ہے، کراچی میں پہلے ہی بنیادی ضروریات زندگی کا فقدان نظر آتا ہے، یہاں ڈکیتی مزاحمت اور گٹر کے ڈھکن نہ ہونے پر اموات ہو جاتی ہیں۔