فیصلہ کسی سیاسی جماعت کے دبائو پر نہیں بلکہ اپنی کوتاہیوں کو تسلیم کرتے ہوئے کیا ، بلڈنگ انتظامیہ کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی :شرجیل میمن
کراچی (آن لائن) سندھ حکومت نے گل پلازہ سانحے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کروانے کا اعلان کرتے ہوے کہا ہے کہ سانحہ کی عدالتی انکوائری کے لئے سندھ ہا ئیکورٹ کو جوڈیشل بنانے کے لئے خط لکھ دیا ۔ فیصلہ کسی سیاسی جماعت کے دباو پر نہیں بلکہ اپنی کوتاہیوں کو تسلیم کرتے ہوے کیا ۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا عدالتی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ رہے ہیں ۔ خط میں در خواست کی جائے گی کہ سانحہ کی تحقیق حاضر سروس جج سے کروائی جائے ۔ انہوں نے کہا بلڈنگ انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا چند سیاسی جماعتیں سانحے پر سیاست کر رہی ہیں تاہم کسی سیاسی جماعت کے دباو میں نہیں آئیں گے ۔ ہم نے رپورٹ میں اپنی کوتائیوں کو تسلیم کرتے ہوے یہ فیصلہ کیا ہے ۔