سانحہ گل پلازہ، جوڈیشل کمیشن کا متاثرہ سائٹ کا دورہ کرنے کا فیصلہ

آتشزدگی کے بعد ریسکیو اور سرچ آپریشن، موجود راستے اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا
کراچی(آئی این پی)جوڈیشل کمیشن نے سانحہ گل پلازہ کے بعد متاثرہ سائٹ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن نے گل پلازہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جوڈیشل کمیشن 14 فروری کو گل پلازہ کا دورہ کرے گا۔ جوڈیشل کمیشن حکومتی اداروں کو تحقیقات کے لیے طلب کرنے سے قبل پوری عمارت کا خود جائزہ لے گا۔جوڈیشل کمیشن گل پلازہ کی موجودہ صورتحال کا معائنہ کرے گا۔