کراچی (آئی این پی )گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر عدالتی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے جوڈیشل انکوائری کمیشن قائم کرنے کی سفارش کی ہے۔ گورنر سندھ یہ مطالبہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو لکھے گئے خط میں کیا ۔گورنر سندھ نے شاپنگ پلازہ میں آگ لگنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی وجوہات، غفلت ،قانونی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی درخواست کی