کراچی (آ ئی این پی )اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے سانحہ گل پلازا پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل تک صوبائی اسمبلی نہ چلنے دینے کا اعلان کردیا۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی خورشیدی نے کہا کہ اسمبلی میں سانحہ گل پلازہ پر بات کرنیکی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 10 دن گزر گئے لیکن سوالات کے جوابات نہیں مل رہے، صوبائی حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی مسترد کرتے ہیں۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے مطالبے پر عوام ہمارا ساتھ دیں، جب تک سانحہ گل پلازا پر جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گا اسمبلی نہیں چلنے دیں گے