سارہ شریف قتل کیس: تین ججز کے نام افشا کر دیے گئے

سارہ شریف قتل کیس: تین ججز کے نام افشا کر دیے گئے

برطانیہ میں 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے کیس سے متعلق تین ججز کے نام افشا کیے گئے ہیں۔

یہ ججز 2013 سے 2019 کے دوران سارہ شریف کے حوالے سے فیملی کورٹ کی کارروائیوں میں شامل تھے۔ ججز میں جج ایلیسن رائسائیڈ، جج پیٹر ناتھن، اور جج سیلی ولیمز شامل ہیں۔سارہ شریف کو اس کے والد عرفان شریف اور سوتیلی والدہ بینش بتول کے ساتھ ایک گھر میں رکھا گیا تھا، جہاں وہ طویل عرصے تک تشدد کا نشانہ بنتی رہی اور 2023 میں قتل کر دی گئی۔ اس کے بعد سارہ کے والدین اور چچا کو جیل بھیج دیا گیا۔ اس کیس میں ملوث ججز اور دیگر پیشہ ور افراد کے نام عوامی طور پر نہ ظاہر کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاکہ ان کی حفاظت کی جا سکے۔ تاہم، مختلف میڈیا اداروں نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی۔24 جنوری کو کورٹ آف اپیل نے ان ججز کے نام افشا کرنے کی اجازت دے دی، تاکہ وہ سارہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر اپنے دکھ اور صدمے کا اظہار کر سکیں۔