سارہ شریف قتل کیس: والد اور سوتیلی ماں کی عمر قید کی سزا مسترد، اپیل ناکام

سارہ شریف قتل کیس: والد اور سوتیلی ماں کی عمر قید کی سزا مسترد، اپیل ناکام

برطانیہ کی عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کیس میں اس کے والد عرفان شریف، سوتیلی ماں بینش بتول اور چچا فیصل ملک کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے عمر قید کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔

عدالت نے ان کی سزاوں میں کمی کی درخواستیں بھی رد کر دیں، جس کے بعد عرفان شریف کو 40 سال، بینش بتول کو 33 سال اور فیصل ملک کو 16 سال قید کی سزا دی گئی۔سارہ شریف اگست 2023 میں اپنے بستر پر مردہ پائی گئی تھی اور اس کے جسم پر 100 سے زائد زخموں کے نشانات، ٹوٹی ہوئی ہڈیاں اور جلنے کے آثار پائے گئے تھے۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ اس کے والد عرفان شریف نے اپنی بیٹی کو کرکٹ بیٹ سے مارا، ننگے ہاتھوں سے اس کا گلا گھونٹا اور اس کی گردن کی ہڈی توڑ دی۔قتل کے بعد ملزمان پاکستان فرار ہو گئے تھے لیکن بعد میں انہیں برطانیہ واپس لا کر مقدمہ چلایا گیا۔عدالتی فیصلے کے بعد انسانی حقوق کے اداروں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بچوں کے تحفظ کے لیے مزید سخت قوانین بنائے جائیں تاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔