ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 معزز ججز نے سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی کیس سے متعلق فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے۔
سینئر قانون دان منیر اے ملک کے ذریعے سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی۔درخواست گزار ججز کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے 19 جون کو سنائے گئے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، اور اپیل کے فیصلے تک اس پر عمل درآمد معطل رکھا جائے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری و تبادلوں کے معاملے کو درست قرار دیا تھا، جبکہ سنیارٹی کا تنازع صدر مملکت کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی تھی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ججز کی سنیارٹی اور تبادلے کا معاملہ اعلیٰ عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق اہم نوعیت کا ہے، جس پر دوبارہ غور ضروری ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 19 جون کے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔یہ کیس عدلیہ کے اندر ججز کے اختیارات، تبادلوں، اور سنیارٹی کے معاملات پر مستقبل میں اثرانداز ہو سکتا ہے، جس پر قانونی اور آئینی ماہرین کی جانب سے گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔