6مقامات پر آپریشن کیا گیا ،،خانہ بدوش خاندانوں کو مخصوص مقام پر جھگیاں لگانے کی اجازت دیدی گئی
لاہور( کرائم رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے 6 مقامات پر خانہ بدوش خاندانوں سے اربوں روپے مالیت کی اراضی واگزار کر الی ،خانہ بدوش خاندانوں کو مخصوص مقام پر جھگیاں لگانے کی اجازت دیدی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر زینب طاہر نے تحصیل رائے ونڈ کے 6 مقامات مشن کالونی ،صوا آصل روڈ ،مراکہ ملتان روڈ ،عقب لیسکو آفس لاہور روڈ ،شاہکام روہی نالہ اور مانگا منڈی میں خانہ بدوش افراد کی غیر قانونی سکونت پر میٹروپولیٹن کارپوریشن اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عملے کی معاونت سے آپریشن کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی اراضی واگزار کر ا لی ۔