محکمہ جنگلات کا گرینڈآپریشن ،90ایکڑسرکاری اراضی واگزار

آپریشن وزیراعلیٰ کے حکم پر ہوا،قبضہ مافیا کا حملہ ،نقدی،موبائل فون چھین لئے 
سرکاری گاڑی جلانے کی کوشش ، جنگل کے 188ایکڑ واگزار کرانے کا ہدف مقرر 
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ مریم نواز کے پنجاب بھر میں سرکاری زمینوں پر قابض مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دینے کے بعد محکمہ جنگلات نے پولیس کے ہمراہ تحصیل خانپور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 90ایکڑ اراضی واگزار کرالی جبکہ رکھ خانپور جنگل کے 188ایکڑ رقبے کو واگزار کرانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔کارروائی کے دوران قبضہ مافیا نے محکمہ جنگلات کی ٹیم پر حملہ کرکے نقدی اور موبائل فون چھیننے اور سرکاری گاڑی جلانے کی کوشش کی، مافیا نے ٹریکٹر کی بیٹری بھی نکال لی،بااثر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور ان کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سرکاری زمینوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور محکمہ جنگلات کی تمام زمینیں واپس لی جائیں گی۔مریم اورنگزیب نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کی کا