لاہور (کرائم رپورٹر ) پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہا ئوسنگ فا ئونڈیشن نے اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزارکرالی۔ فا ئونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر رائے منظور ناصرنے بتایا کہ سیٹلائٹ ٹا ئون جھنگ کے قریب پرائم لوکیشن پر واقع 640 کنال اراضی غیر قانونی طور پر قابض بااثر افراد سے واگزار کرائی گئی۔ قبضوں میں سہولت کاری میں ملوث دو پراجیکٹ ڈائریکٹرز برطرف کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو سرکاری اراضی پر قبضہ نہیں کرنے نہیں دیا جائے گا۔