چوری کاالزام ، خانہ بدوش خاتون پرتشدد،سرمونڈدیا

ملزم ضعیف العمرپروین بی بی کوبالوں سے پکڑکرسرعام گھسیٹتے رہے 
گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)دوافرادنیخانہ بدوش خاتون پروحشیانہ تشددکرکیسرکے بال مونڈ دئیے۔قاسم علی اورعمران نے چوری کاجھوٹاالزام لگاکرپروین بی بی کوتشددکانشانہ بنایا،گزشتہ روزنواحی گا ئوں225۔ای بی کی خانہ بدوش خاتون پروین بی بی اپنی جھگی میں موجودتھی کہ اس دوران دیہہ ہٰذاکے ہی رہائشی قاسم علی اورعمران نے وہاں آکراسے تشددکانشانہ بناڈالا،ملزم ضعیف العمرپروین بی بی کوبالوں سے پکڑکرسرعام گھسیٹتے رہے اورقینچی سے پروین بی بی کے سرکے بال بھی کاٹ دئیے، پروین بی بی نے بتایاکہ ملزمان نے چوری کاجھوٹاالزام لگاکرمجھے ناحق تشددکانشانہ بنایاہے15کی کال پرپولیس نے کاروائی شروع کردی ہے تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکاہے، متاثرہ خاتون نے ڈی پی اووہاڑی سے انصاف دلائے جانے کی اپیل کی ہے۔