اسلام آباد(آئی این پی ) یورپی ملک مالڈووا نے ستمبر 2025 کے آخر تک ڈیجیٹل خانہ بدوش ویزا کیٹیگری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈیجیٹل خانہ بدوش ویزا پاکستان سمیت دنیا بھر کے شہریوں کو دو سال تک ملک میں رہنے کی اجازت دے گا، جس میں توسیع کا امکان ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد دور دراز کے پیشہ ور افراد کو راغب کرنا ہے اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی فری لانس کمیونٹی اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتی ہے۔