لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ضلع گوجرانوالہ پتنگ بازی کیلئے جاتے ہوئے پتنگ باز سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق اچھرہ پولیس نے ملزمان کو خفیہ اطلاع پر مسلم ٹائون پل کے قریب سے گرفتار کیاملزم شہباز پتنگ بازی کی غرض سے ضلع گوجرانوالہ جا رہا تھاملزم سے 150 سے زائد پتنگیں اورڈور کی چرخیاں برآمد کی گئی ملزم عرفان ریڑی والا چوک میں واقع گھر میں پتنگیں تیار کرکے فروخت کرتا تھا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑکے مطابق پتنگ بازی و پتنگ سازی پر پابندی ہے عوام اس اقدام سے گریز کریں،