شاہدرہ ٹاؤن : پتنگ باز درجنوں پتنگوں سمیت گرفتار

ملزم نعیم کی ساتھیوں کے ہمراہ پولیس کے ساتھ مزاحمت ،سنگین نتائج کی دھمکیاں 
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ باز کو درجنوں پتنگوں سمیت گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم نعیم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پتنگ بازی کر رہا تھااطلاع ملنے پر شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیاملزم نعیم کی ساتھیوں کے ہمراہ پولیس کے ساتھ مزاحمت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ملزم کے قبضہ سے 100رنگ برنگی پتنگیں اور 3 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیاایس پی سٹی قاضی علی رضا نے ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ انسداد پتنگ بازی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے