پتنگ باز گرفتار،100 پتنگیں،3 چرخیاں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹائون پولیس نے پتنگ باز کو 100 پتنگوں سمیت گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا۔ترجمان کے مطابق ملزم نعیم ساتھیوں کے ہمراہ پتنگ بازی کر رہا تھا۔ پولیس موقع پر پہنچی تو انہوں نے پولیس کے ساتھ مزاحمت اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ،ملزم سے کیمیکل ڈور کی 3 چرخیاں بھی برآمد ہوئیں۔