لاہور(کرائم رپورٹر)کینٹ ڈویڑن پولیس نے 15 پتنگ فروش و پتنگ باز گرفتار کر لئے۔ ترجمان کے مطابق پتنگ فروشوں و پتنگ بازوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران تھانہ باغبانپورہ، ہربنس پورہ اور غازی آباد سے 10 جبکہ فیکٹری ایریا، شمالی چھائونی اور جنوبی چھائونی سے 5 پتنگ باز گرفتار کر کے ملزمان سے 19 ڈور کی چرخیاں اور پتنگیں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ،گرفتار ملزمان میں جاوید، عبید، شاہد، عامر، اسلم، شفاقت ودیگر شامل ہیں۔